Wednesday, September 24, 2025
 

پی ٹی آئی کارکنان اور رہنماؤں کیخلاف مختلف مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

 



انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف 26 نومبر اور 4 نومبر احتجاج کے مختلف مقدمات کی سماعتیں بغیر کارروائی ملتوی کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 2 کے جج طاہر عباس سپرا کی عدم دستیابی کے باعث مقدمات کی سماعت نہ ہو سکی۔ تھانہ کھنہ کے مقدمہ نمبر 242 کی سماعت 13 اکتوبر تک، تھانہ انڈسٹریل ایریا کے مقدمہ کی سماعت 8 اکتوبر تک اور تھانہ سیکرٹریٹ کے مقدمہ نمبر 544 کی سماعت 1 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔ اسی طرح تھانہ مارگلہ کے مقدمہ نمبر 236 کی سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کی گئی، جب کہ رینجر اہلکاروں کو مبینہ طور پر کچلنے کا کیس بھی بغیر کارروائی ملتوی ہو گیا۔ ہاشم عباسی کے خلاف جاری ٹرائل کی سماعت بھی 1 اکتوبر تک ملتوی کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔ سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان اور مرتضیٰ طوری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل