Wednesday, September 24, 2025
 

راولپنڈی: قتل، زیادتی اور منشیات کیسز میں 94 مجرمان کو سزائیں، 198 باعزت بری

 



راولپنڈی میں تین ماہ کے دوران مختلف مقدمات میں عدالتوں نے 94 مجرمان کو سزائیں سنائیں جبکہ 198 ملزمان کو باعزت بری کردیا۔ اعداد و شمار کے مطابق قتل کے 13 مقدمات میں 24 مجرمان کو سزائیں سنائی گئیں، جن میں 12 کو سزائے موت، 5 کو عمر قید، ایک کو 13 سال قید اور 6 مجرمان کو ہرجانہ کی سزا دی گئی۔ زیادتی کے 5 مقدمات میں 7 مجرمان کو سزائیں ہوئیں، جن میں 6 کو عمر قید اور ایک کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ منشیات کے 63 مقدمات میں 63 مجرمان کو مختلف سزائیں سنائی گئیں۔ ان میں ایک مجرم کو 15 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ، 3 مجرمان کو 14 سال قید اور 15 لاکھ روپے جرمانہ، 7 مجرمان کو 10 سال قید اور 11 لاکھ روپے جرمانہ سنایا گیا۔ اسی طرح 49 مجرمان کو 9 سال قید اور 49 لاکھ 60 ہزار روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔ 2 مجرمان کو 5،5 سال قید اور 40،40 ہزار روپے جرمانہ جبکہ ایک مجرم کو 10 ماہ قید اور 10 ہزار روپے جرمانہ سنایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق قتل، ڈکیتی، چوری، زیادتی اور منشیات کیسوں میں مجموعی طور پر 198 ملزمان کو بے گناہ قرار دے کر بری کیا گیا۔ تھانہ نیو ٹاؤن کے موٹر سائیکل چوری کے 12 مقدمات میں ملزمان کو ڈسچارج بھی کر دیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل