Monday, October 06, 2025
 

57 سالہ ارباز خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش

 



بالی ووڈ کے معروف اداکار اور پروڈیوسر ارباز خان 57 سال کی عمر میں ایک بار پھر باپ بن گئے۔ ان کی 35 سالہ اہلیہ شورا خان نے ممبئی کے ایک اسپتال میں اپنی پہلی اولاد کو جنم دیا ہے۔ یہ خوشی کا پیغام اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز شورا خان کو اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ اس موقع پر ارباز خان اپنی اہلیہ کے ساتھ اسپتال میں موجود تھے اور ان کے اسپتال پہنچنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں۔ ارباز خان اور شورا خان کی شادی 24 دسمبر 2023 کو ممبئی میں ارباز کی بہن ارپتا کے گھر پر ہوئی تھی، جس میں خان فیملی کے ارکان اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔ شادی کے بعد ایک انٹرویو میں ارباز خان نے تصدیق کی تھی کہ وہ اور شورا والدین بننے والے ہیں۔ یہ ارباز خان کے لیے باپ بننے کا دوسرا موقع ہے۔ ان کی پہلی شادی اداکارہ ملائکہ اروڑا سے 1998 میں ہوئی تھی، جو 2017 میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس شادی سے ان کے ایک بیٹے ارہان خان ہیں، جو اب 22 سال کے ہو چکے ہیں۔ 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل