Loading
راولپنڈی شہر میں ڈینگی کے خطرناک حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کی ڈینگی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ سال 2025 میں اب تک 12 ہزار 338 مریضوں کی اسکریننگ مکمل کرلی گئی جبکہ راولپنڈی میں ڈینگی کے مشتبہ 815 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈینگی کے باعث اب تک کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج مریضوں کی تعداد 88 ہے۔ ضلع راولپنڈی میں 1499 ٹیمیں انسدادِ ڈینگی مہم میں سرگرم ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے بتایا کہ ابتک 15 لاکھ 9 ہزار 479 مقامات کی چیکنگ مکمل کرلی گئیہے۔ 23227 مقامات پر ڈینگی لاروا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ رواں سال مجموعی طور پر 1 لاکھ 95 ہزار 753 لاروا برآمد ہوئے۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4413 ایف آئی آرز درج کی گئیں جبکہ 3475 چالان اور 1 کروڑ 8 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈینگی خلاف ورزیوں پر 1843 مقامات سیل بھی کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے نئے کیسسز رپورٹ ہونے والے علاقوں میں امراپورہ اور کھنہ ڈاک، چکلالہ، گرجا، دھماں سیداں، لکھن، ڈھوک گنگال ہیں جبکہ گرجا میں 4، دھماں سیداں میں 2، لکھن میں 2 کیسز سامنے آئے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل