Loading
پاکستان کے عالمی انڈر 23 چیمپئن نور زمان نے 74 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کے اوپن اسکواش کلاسک ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کردیا۔ موصولہ اطلاعات کے امریکا کے شہر نیویارک میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں نور زمان نے اپنا پہلا راؤنڈ میچ جیت کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ نور زمان نے اپنے حریف اسپین کے برناٹ جومی کو صرف 33 منٹ کے مقابلے میں 0-3 سے قابو کرلیا۔ نور زمان نے پہلا گیم 11-9 سے جیتنے کے بعد دوسرے گیم میں 11-3 سے کامیابی پائی، تیسرا اور فیصلہ کن گیم نور زمان نے 12-14 سے اپنے نام کیا۔ دیگر دونوں پاکستانی کھلاڑی پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئے، محمد عاصم خان کو اپنے پہلے ہی میچ میں مصر کے مصطفیٰ السیرٹی کے ہاتھوں ناکامی اٹھانی پڑی۔ محمد اصحاب عرفان بھارتی حریف ویلاون سینتھل کمار سے ہار گئے، دونوں پاکستانی کھلاڑی ایک گیم بھی نہ جیت سکے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل