Monday, October 06, 2025
 

کراچی کی فضا زہر آلود و مضر صحت، ٹائر پائرولیسس پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد

 



فضائی آلودگی اور صحت عامہ کے تحفظ کے لیے سندھ کابینہ نے ٹائر پائرولیسس پلانٹس کے آپریشن پر مکمل  پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی۔ کاروباری فرمز کو ایک ماہ کے دوران کاروبار بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹائر پائرولیسس پلانٹس پر پابندی کا فیصلہ سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (SEPA) کی سفارش پر کیا گیا۔ پائرولیسس ایکٹیویٹیز کے باعث کراچی کی فضاء زہر آلود اور مضر صحت بنتی جا رہی ہے۔ کابینہ نے سندھ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایکٹ 2014 کے تحت ’’سندھ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی (غیر معیاری فیول /ٹائرز کے استعمال کی روک تھام) رولز 2025‘‘ کی بھی منظوری دی۔ غیر معیاری ایندھن کی پیداوار اور فروخت بشمول ٹائر پائرولیسس آئل کے تدارک کے لیے یہ بہترین اقدام ثابت ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے SEPA کو پابندی کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کر دی۔ انکا کہنا تھا کہ باسل کنونشن اور UNEP کے رہنما خطوط کے مطابق ماحولیاتی تحفظ کے معیارات پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ سندھ کابینہ اجلاس میں وزیر بلدیات سید ناصر شاہ نے آئی بی اے سکھر کے ملازمین کا مسئلہ اٹھایا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے آئی بی اے سکھر کے ملازمین کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل