Monday, October 06, 2025
 

سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے ناموں پر پی ٹی آئی میں اتفاق

 



پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے نام اسپیکر آفس کو آج بھیجے جائیں گے۔ ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا گیا تھا، دونوں رہنماؤں کے ناموں پر پارٹی میں اختلافات چل رہے تھے۔ ذرائع نے کہا کہ پارٹی کے بیشتر اراکین نے تحفظات کا اظہار کیا تھا، بانی چئیرمین کی ہدایت کے بعد دونوں رہنماؤں کے ناموں پر اتفاق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزائی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کے لئے اور  علامہ راجہ ناصر عباس اپوزیشن لیڈر سینیٹ کے لیے نامزد کردیے گئے۔ ذرائع کے مطابق تمام پی ٹی آئی ایم این ایز  دونوں رہنمائوں کے ناموں کی بابطہ منظوری دیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل