Loading
سندھ رینجرز نے خفیہ اطلاع پر لانڈھی ساڑھے تین ، بابر مارکیٹ اور ابراہیم حیدری ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے گٹکا، ماوا کی خرید و فروخت میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکلیں، موبائل فونز، بھاری مارلیت کی چھالیہ، تمباکو، پان پتی مصالہ، کتھہ اوردیگرسامان برآمد کرلیا۔ سندھ رینجرزکی جانب سے منشیات کی روک تھام کے لئے آپریشن کا سلسلہ جاری ہے سندھ رینجرز نے خفیہ اطلاع پرلانڈھی ساڑھے تین بابر مارکیٹ اور ابراہیم حیدری ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ،ماوا کی خرید وفروخت میں ملوث 3 ملزمان محمد حسین خان ولدمحمد شمیم، محمد شمیم خان ولد محمد جعفر خان اورمحمد عمرقریشی ولد عبدالو احدقریشی کو گرفتارکر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے2 نائن ایم ایم پسٹل(بغیر لائسنس)، 2 میگزین بمعہ ایمویشن، 2 موٹر سائیکل (بغیر کاغذات)، 2200کلو گرام چھالیہ، 760کلو گرام تمباکو،70کلو گرام پان پتی مصالحہ، 13کلو گرام کتھا، 2 پلاسٹک مکسچر، ایک ڈیجیٹل ویٹ مشین،2 ڈی وی آرز،4 موبائل فونزاورنقدی برآمد کرلی۔ برآمد شدہ چھالیہ کی مالیت لاکھوں روپے ہے، گرفتار ملزمان لانڈھی ساڑھے تین بابر مارکیٹ اورابراہیم حیدری ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں گٹکا ،ماوا کے خرید و فروخت میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزم محمد حسین گٹکا ،ماوا کی خریدوفروحت میں دو ایف آئی آرمیں مطلوب تھا جبکہ ملزم محمد شمیم کے خلاف ایک ایف آئی آردرج ہے۔پاکستا ن رینجرز سندھ کی جانب سے اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ وایمونیشن،موٹرسائیکلوں،چھالیہ اوردیگربرآمدشدہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کرد یاگیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل