Loading
پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف بیٹر فخر زمان بھی رمضان المبارک میں فلاحی سرگرمیوں کے لیے میدان میں آگئے۔
فٹنس مسائل کے سبب دورہ بنگلا دیش کے لیے قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کا حصہ نہ بننے والے جارح مزاج اوپنر فخرزمان نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں اپنے آبائی ضلع مردان میں نادار اور مستحقین میں راشن تقسیم کیا۔
فوجی کی عرفیت رکھنے والے 35 سالہ فخر زمان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں رمضان المبارک کے موقع پر غریب اور نادار افراد کا خیال رکھتے ہوئے ان کی بھرپور مدد کرنی چاہیے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل