Tuesday, March 17, 2026
 

’اسپائیڈر مین 4‘ کا منفرد ٹریلر؟ ٹام ہالینڈ کا مداحوں کو سرپرائز

 



ہالی ووڈ اداکار ٹام ہالینڈ نے اپنی نئی فلم ’’اسپائیڈرمین: برانڈ نیو ڈے‘‘ کے ٹریلر کی ریلیز سے متعلق ایک دلچسپ اشارہ دے کر مداحوں کا تجسس بڑھا دیا ہے۔ اداکار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اور فلم کی ٹیم ٹریلر کی ریلیز کے لیے کچھ بالکل نیا اور منفرد کرنے جا رہے ہیں۔ ویڈیو پیغام میں ٹام ہالینڈ کا کہنا تھا کہ ان فلموں کے آغاز سے ہی مداحوں کی جانب سے بے پناہ محبت اور سپورٹ ملی ہے، اور اسی کمیونٹی کی بدولت اسپائیڈر مین کو یہ مقام حاصل ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی محبت کے اظہار کے لیے وہ ایک ایسا قدم اٹھانے جا رہے ہیں جو اس سے پہلے کبھی نہیں کیا گیا۔         View this post on Instagram                       اداکار نے مزید بتایا کہ وہ نیویارک سٹی میں مداحوں کے ساتھ مل کر اس ٹریلر کو جاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ مداحوں کے لیے ہے اور اس کا مقصد سب کو ایک ساتھ جوڑنا ہے۔ ان کے اس پیغام کے بعد شائقین میں بے حد جوش و خروش پایا جا رہا ہے اور وہ بے صبری سے اس نئے انداز کا انتظار کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر مداحوں نے بھی دلچسپ ردعمل دیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ ٹریلر ریلیز کرنے کا بالکل نیا طریقہ ہوگا، جبکہ دوسرے نے پیشگوئی کی کہ یہ انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دے گا۔ واضح رہے کہ ’’اسپائیڈرمین: برانڈ نیو ڈے‘‘ کی ہدایتکاری ڈسٹن ڈینئل کریٹن نے کی ہے اور یہ فلم 31 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل