Loading
شوبز انڈسٹری میں ایوارڈ کی تقسیم کی تقریبات میں جہاں چمک دمک، گلیمر اور مسکراہٹیں ہوتی ہیں، وہیں کبھی کبھار ایسے یادگار لمحات بھی جنم لیتے ہیں جو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل جاتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی ہوا جب اداکارہ سجل علی ایوارڈ دینے اسٹیج پر آئیں اور میزبان یاسر حسین نے کچھ مزاحیہ جملے ان کی جانب پھینکے تھے جو بڑھ کر ہلکی پھلکی نوک جھونک میں تبدیل ہوگئے۔ جب یاسر حسین اپنی تئیں سجل علی کو تنگ کرنے کے لیے جملوں کی برسات کر بیٹھے اور سمجھ رہے تھے کہ معرکہ مار لیا تو عین اسی وقت سجل علی مسکرائیں اور جواب دیا کہ آپ کے اسکرپٹ کی ساری لائنز ختم ہوگئی ہیں یا ابھی کچھ باقی ہیں؟ یہ جملہ سنتے ہی ہال قہقہوں سے گونج اُٹھا اور یاسر حسین کے پاس بھی اس غیر متوقع اور حاضر جوابی پر خاموش رہنے کے سوا کوئی آپشن نہیں بچا۔ جملوں کے اس تبادلے کی ویڈیو جیسے ہی وائرل ہوئی مداح بھی دو گروپ میں بٹ گئے۔ کسی نے لکھا کہ سجل نے بالکل ٹھیک کہا، مذاق کی بھی حد ہوتی ہے۔ ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ یہ لمحہ awkward yet iconic تھا، ماہر اداکارہ نے سین بچا لیا! کچھ نے کہا یاسر نے حد سے زیادہ مزاح کیا، تو کچھ کا کہنا تھا کہ سجل نے پروفیشنل باڈی لینگویج سے ماحول سنبھال لیا۔ یاد رہے کہ سجل علی نے اپنے ڈرامے ‘زرد پتوں کا بن’ پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی جیتا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل