Loading
تھانہ مصطفی آباد کی حدود میں لین دین کے تنازع پر پیش آنے والے جھگڑے نے خونریز شکل اختیار کر لی، جہاں ملزم بوٹا نے فائرنگ کر کے 42 سالہ راشد ابراہیم کو قتل کر دیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ کے دوران جھگڑا شدت اختیار کر گیا جس پر ملزم بوٹا نے اسلحہ نکال کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں راشد ابراہیم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو بلھے شاہ اسپتال منتقل کر دیا۔ ادھر پولیس تھانہ مصطفی آباد نے اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل