Loading
بھارت کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد شامی نے ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر بھارتی ٹیم مینجمنٹ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بھارتی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم میں شامل نہ کیے جانے سے متعلق سوال پر محمد شامی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کھیلی، آئی پی ایل کھیلا اور پریکٹس میں بھی ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پریکٹس تو چل ہی رہی ہے، میچز ملیں گے تب ہی کھیلوں گا۔ محمد شامی کا کہنا تھا کہ اگر میں چار روزہ میچ کھیل سکتا ہوں تو ون ڈے کیوں نہیں کھیل سکتا؟ اگر میں فٹ نہ ہوتا تو رانجی ٹرافی کے میچز نہیں کھیل رہا ہوتا۔ ایک رپورٹر نے سوال کیا کہ اجیت اگرکر نے کہا ہے کہ آپ کی فٹنس سے متعلق کوئی معلومات نہیں ہیں جس پر انہوں نے کہا یہ انہیں خود جاننا پڑے گا، یہ میری ذمہ داری نہیں ہے کہ انہیں بتاؤں۔ ????Mohammed Shami thrashed Ajit Agarkar over non-selection. - Shami said, "I played CT2025, IPL2025, Duleep Trophy & I am in good touch". - Then reporter asked, "Agarkar said, we have no updates on Shami". - Shami replied, "if you want update then you got to ask for it, it is… pic.twitter.com/pHy9XAiMQX — Rajiv (@Rajiv1841) October 14, 2025
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل