Wednesday, October 15, 2025
 

سلمان اکرم راجا کی قیادت میں پی ٹی آئی وفد کی گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات

 



پی ٹی آئی کے وفد نے سلمان اکرم راجا کی قیادت میں گورنر  خیبر پختونخوا سے ملاقات کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا کی قیادت میں پارٹی کے وفد نے   گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ وفد میں اسپیکر بابر سلیم سواتی ، سابق گورنر شاہ فرمان خان ، تحریک انصاف پنجاب کے رہنما شوکت بسرا شامل تھے۔ اہم ملاقات میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی حلف برداری کی تقریب ، سیاسی صورتحال اور دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کے لیے درخواست کی گئی تھی، جس پر عدالت نے گورنر کے پی کو آج حلف لینے کا حکم دیا تھا۔ قبل ازیں جے یو آئی  کی جانب سے نومنتخب وزیراعلیٰ کے انتخاب کے عمل کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی، جسے عدالت نے فریقین کے مکمل دلائل سننے کے بعد خارج کردیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل