Wednesday, October 15, 2025
 

سردیوں سے قبل ہی آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ

 



سردیوں سے قبل ہی آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبر کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 22 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کیا گیا۔ سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمت 11.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی، ستمبر میں سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 11.01 ڈالر تھی۔ اکتوبر میں سوئی نادرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 12.23 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی جبکہ ستمبر میں سوئی ناردن کے لیے آر ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 12.01 ڈالر مقرر تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل