Loading
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس کی صدارت گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد کریں گے، جس میں نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔ مانیٹری پالیسی کا اعلان پریس ریلیز کے ذریعے کیاجائیگا۔ مانیٹری پالیسی میں آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے شرح سود کا اعلان کیا جائیگا، اجلاس میں مہنگائی کی شرح، درآمدات برآمدات، ایکسچینج ریٹ کا جائزہ لیا جائے گا، اس وقت بنیادی شرح سود 11 فیصد پر ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل