Monday, October 27, 2025
 

اورنگی ٹاؤن چشتی نگر سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی

 



کراچی  کے علاقے اورنگی ٹاؤن چشتی نگر سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ کے علاقے اورنگی ٹاؤن چستی نگر فارسی مسجد کے قریب سے اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ ترجمان چھیپا کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 65 سالہ غیاث الدین ولد شرف الدین کے نام سے کی گئی۔ جاں بحق ہونے والے شخص کے چہرے پر آنکھ کے اوپر اور نیچے زخم کے نشانات واضح رہے جس سے خون بھی رس رہا تھا جبکہ ناک بھی خون نکلا ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وجہ ہلاکت نہ معلوم ہے ، ورثا کے آنے کے بعد حقائق سامنے آئنگے ، تحقیقات کر رہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل