Monday, October 27, 2025
 

سیاحت کو فروغ دینے کے لئے حکومت پنجاب کا اتھارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

 



سیاحت کو فروغ دینے کے لئے حکومت پنجاب نے اتھارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا جب کہ پنجاب سیاحت اور ورثہ اتھارٹی ایکٹ 2025 آج پنجاب اسمبلی میں پیش ہو گا۔ بل کے تحت سیاحت اور ورثہ اتھارٹی تشکیل دی جائے گی،متن کے مطابق اتھارٹی کا چیئرپرسن وزیراعلی، وائس چیئرپرسن منسٹر سیاحت ہوں گے،  سیکرٹری سیاحت، سیکرٹری فنانس، سیکریٹری پی اینڈ ڈی بطور ممبر فرائض انجام دیں گے۔ متن کے مطابق اتھارٹی سیاحت و ورثے کے فروغ کے لئے پالیسی و گائڈلائن طے کرے گی، اتھارتی متعلقہ اداروں کے اشتراک سے سیاحت کے فروغ کے لئے کام کرے گی، اتھارٹی ایکو سیاحت، اور ماحول دوست سیاحتی مقامات بنائے گی۔ متن میں کہا گیا کہ اتھارٹی سیاحتی مقامات کی میپنگ کرے گی اور ریکارڈ اکٹھا کرے گی، اتھارٹی کے پاس سیاحت کے لئے ضابطہ اخلاق طے کرنے کا اختیار ہوگا، اتھارٹی بین الاقوامی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے سیمینار و ورکشاپس منعقد کروا سکے گی، اتھارٹی بنائے گئے قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے بھی کر سکے گی۔ اس میں کہا گیا کہ ااتھارٹی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپس کو فروغ دے گی، اتھارٹی کے پاس انسپیکشن ٹیمیں تشکیل دینے کا اختیار ہو گا،  اتھارٹی کے پاس سیاحتی مقام واگزار کروانے کا اختیار ہو گا، ڈائریکٹر جنرل اتھارٹی کا چیف ایکزیکٹیو افسر ہو گا۔ اتھارٹی اپنا بجٹ پاس کرنے کا اختیار رکھے گی، آڈیٹر جنرل اتھارٹی کا آڈٹ کریں گے، ایکٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کر دو ماہ کے لئے متعلقہ کمیٹی کے حوالے کیا جائے گا، کمیٹی رپورٹ کے بعد بل پنجاب اسمبلی سے منظور ہو گا، بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل