Loading
قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا کہتے ہیں کہ ایشیاءکپ میں کافی کچھ سیکھا ہے۔غلطیوں سے سیکھ کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری کریں گے۔غلطیوں پر بات ضرور کی جاتی ہے، کیونکہ غلطیوں کو دہرانا نہیں چاہتے۔ بابر اعظم ورلڈکلاس کھلاڑی ہیں، شمولیت پر ٹیم کو فائدہ ہوگا۔ پاکستانی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جس بھی گراؤنڈ میں جائیں اس کے اسٹیٹس دیکھتےہیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک اسٹریٹیجی یہی رہےگی۔گراؤنڈ کے اوسط اسکوار سے زیادہ رنز کرنے کی کوشش کرتےہیں۔ اپنی کارکردگی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی انفرادی پرفارمینس حالیہ دو تین سیریز سے اچھی نہیں ہے۔ان کی کوشش ٹیم کو جیتوانے کی ہوگی۔ سابق کپتان بابر اعظم سے متعلق بات ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، ان کے پاس سو سے زیادہ میچز کا تجربہ ہے۔سابق کپتان کی شمولیت پر ٹیم کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مائک ہیسن انہیں پیغام نہیں بھیجتے۔وہ خود گراؤنڈ میں فیصلہ کرتے ہیں۔ اگر ٹی ٹوئنٹی میں ضرورت پڑی تو بولنگ ضرور کرائیں گے۔ لیکن ان کی پہلی ترجیح بیٹنگ کی طرف ہوتی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کپتان کا کہنا تھا کہ ڈیتھ باؤلنگ میں بہتری کرنے کی ضرورت ہے۔بیٹرز کو اسٹرائیک ریٹ پر کام کرنا ہے۔ عبدالصمد، حسن نواز، محمد نواز پاورہٹنگ کےلیے استعمال ہوں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل