Monday, October 27, 2025
 

جامعہ پشاور نے کم تعداد میں داخلے کے سبب 9 پروگرامز ختم کردیے

 



جامعہ پشاور کے ایڈمشن ڈیپارٹمنٹ نے کم تعداد میں ایڈمشن کے سبب 9 پروگرامز کو ختم کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بی ایس ڈویلپمنٹ اسٹڈی میں صرف 2 ، بی ایس جیوگرافی میں تین، بی ایس جیالوجی میں 14، بی ایس ہسٹری میں 3، بی ایس سوشل انتھراپالوجی میں 5، بی ایس اسٹیٹکس میں 7 جبکہ بی ایس ہوم اکنامکس میں 2 طلباء نے ایڈمشن لیا تھا۔ یونیورسٹی رولز کے مطابق ایک پروگرام میں کم ازکم 15 طلباء کا داخلہ لینا ضروری ہے۔ دوسری جانب جامعہ پشاور نے سوشل میڈیا پر ڈیپارٹمنٹ ختم ہونے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ جامعہ پشاور کسی بھی ڈیپاتٹمنٹ کو ختم نہیں کرہی ہیں بلکہ جن پروگرام میں طلباء کی تعداد 15 تک نہ نہیں ہے اس میں اس سال پہلے سمسٹر کے طلباء و طالبات نہیں ہوں گے جبکہ 2, 3 اور 5 سمسٹر اور ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلباء و طالبات بدستور اپنی پڑھائی جاری رکھیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل