Tuesday, October 28, 2025
 

غزہ میں امن خواب بن گیا، اسرائیلی فوج نے جنگ جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا

 



یروشلم: جنگ بندی کے باوجود اسرائیل نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے خلاف کارروائیاں ختم نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ اُس وقت تک جاری رہے گی جب تک آخری مغوی کی لاش واپس نہیں لائی جاتی۔ آرمی چیف کے مطابق اسرائیلی فوج اپنے ماضی کے تجربات سے سیکھ کر مستقبل کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اخلاقی اور پیشہ ورانہ فرض ہے کہ ہم اپنے مشن کو مکمل کریں اور کسی دباؤ کے بغیر حماس کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے فوجیوں سے خطاب میں کہا کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، ہمیں اپنے مشن کو انجام تک پہنچانا ہے اور تمام محاذوں پر ممکنہ چیلنجز کے لیے تیار رہنا ہوگا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل