Loading
قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم کے پاس جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ورلڈ ریکارڈ بنانے کا سنہری موقع ہے۔
بابر اعظم سابق بھارتی کپتان روہت شرما کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے انتہائی قریب ہیں۔
بابر اعظم کو روہت شرما کا ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف 9 رنز درکار ہیں۔
روہت شرما 151 اننگز میں 4231 رنز بناکر سر فہرست ہیں جبکہ 31 سالہ بابر اعظم 121 اننگز میں 39.83 کی اوسط سے 4223 رنز بناکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
بھارت کے ویرات کوہلی 117 اننگز میں 4188 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
واضح رہے کہ ان تین بلے بازوں کے علاوہ کوئی بلے باز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 4000 رنز کا سنگ میل عبور نہیں کرپایا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل