Tuesday, October 28, 2025
 

کراچی؛ ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

 



ایف آئی اے کے دو مختلف سرکلز نےحوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل اور اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں مصطفی، شکیل، امداد علی اور کاشف غوری شامل ہیں، ملزمان کی گرفتاری نیو چالی اور کینٹ اسٹیشن سےعمل میں آئی، گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزم شکیل اور مصطفی کے قبضے سے مجموعی طور پر 60 لاکھ روپے برآمد کئے گئےجبکہ ملزم امداد علی اور کاشف غوری کے قبضے سے 15000 سعودی ریال، 4970 یو اے ای درہم، 22 ملین ایرانی ریال برآمد ہوئے، ملزمان کے قبضے سے 400 امریکی ڈالر، 96 عمانی ریال، 160 تھائی بھات، 1 لاکھ ازبک سوم،  49500 عراقی دینار، 15 چائینیز یوآن، 93 ملائیشین رنگٹ اور 8 لاکھ روپے بھی برآمد ہوئے۔ ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے، ان کے موبائل فونز، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ڈیجیٹل شواہد برآمد کر لیے گئے، ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کرسکے، اس حوالے سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل