Tuesday, October 28, 2025
 

خیبرپختونخوا کی مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ

 



پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی نے خیبرپختونخوا کی مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ارکان اسمبلی اور اسپیکر نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینٹ الیکشن اور کابینہ کی تشکیل زیر بحث لائی گئی جبکہ اجلاس میں مختصر کابینہ تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 30 اکتوبر کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کے بعد مختصر کابینہ تشکیل دی جائے گی جبکہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بھی حکمت عملی طے کرلی گئی ہے۔ اجلاس کے حوالے سے زرائع نے بتایا کہ بانی چیئرمین کی جانب سے مختصر کابینہ تشکیل دینے کی ہدایت کے بعد مختصر کابینہ تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا، جس کے تحت 8 سے 10 رکنی کابینہ بنائی جئے گی۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے حلف اٹھانے کے بعد بانی چیئرمین سے مشاورت کے بعد کابینہ تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت انہوں نے تین بار بانی سے ملاقات کی کوشش کی مگر وہ کامیاب نہ ہوسکے۔ بانی چیئرمین کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد اب مختصر کابینہ تشکیل دی جارہی ہے۔ زرائع کے مطابق سینٹ الیکشن میں ارکان کی ناراضگی سے بچنے کے لیے کابینہ کی تشکیل بھی سینٹ الیکشن کے بعد تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین سے ملاقات کے بعد کابینہ میں توسیع اور ناموں کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل