Saturday, March 14, 2026
 

وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کے نو منتحب وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ

 



وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے نو منتحب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو ٹیلی فون کرکے مبارکباد دی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیر اعظم فیصل راٹھور کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود، معاشی ترقی و خوشحالی اور امن و سلامتی کے لیےآزاد کشمیر حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کی حکومت کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل