Tuesday, March 03, 2026
 

سری لنکن فوجی کمانڈر پاکستان کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کی صلاحیتوں کے معترف

 



سری لنکن فوجی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل لاسنتھارو دریگو نے پاکستان کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کی صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکن فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل لاسنتھارو دریگو کی پاکستان کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے ٹیم کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔ ملاقات کے دوران سری لنکن فوجی کمانڈر  نے  پاکستان کا مشکل وقت میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے دوران  سری لنکن فوجی کمانڈر نے پاکستان کی  اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کی صلاحیتوں کو سراہا۔ پاکستان کی جانب سے سری لنکا جیسے دوست ممالک کی بروقت مدد عالمی ذمہ داری اور دوست ممالک سے ہر ممکن تعاون کا مظہر ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل