Tuesday, March 03, 2026
 

کراچی، لیاقت آباد سی ایریا میں پولیس مقابلے میں دو اسٹریٹ کرمنلز زخمی حالت میں گرفتار

 



شہر قائد میں سپر مارکیٹ پولیس نے لیاقت آباد سی ایریا گجر نالے کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔  پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت غلام عباس اور وزیر کے نام سے کی گئی جن کے قبضے سے 2 پستول ، لوڈ میگزین اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔  گرفتار ملزمان کو فوری طوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس ان کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل