Monday, March 02, 2026
 

قومی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش؛ سینیئر کھلاڑیوں کو اسکواڈ سے باہر رکھنے پر غور

 



قومی ٹیم کے دورہ بنگلا دیش کے لیے تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے اسکواڈ میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں اور سینیئر کھلاڑیوں کو اسکواڈ سے باہر رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان ٹیم کے اگلے بڑے ٹورنامنٹ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ پر نظر رکھتے ہوئے کیا جا رہا ہے جس سے مستقبل میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2028ء کی تیاری بہتر ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ اور سلیکٹرز نئے چہرے چننے کے حق میں ہیں تاکہ مستقبل کے لیے مضبوط پلان بنایا جا سکے۔   بنگلا دیش کے خلاف تین ون ڈے میچز 11، 13 اور 15 مارچ 2026 کو شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم ڈھاکا میں شیڈول ہیں اور پاکستان ٹیم کا اسکواڈ 9 مارچ کو بنگلا دیش پہنچے گا،  تاہم خطے میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر قومی ٹیم کا یہ دورہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بابر اعظم، صائم ایوب اور محمد نواز کو اس اسکواڈ سے باہر رکھنے کا امکان ہے کیونکہ سلیکشن کمیٹی اسکواڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کرنے پر غور کر رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اگرچہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹیم میں فوری تبدیلیاں نہیں کی جائیں گی کیونکہ پاکستان کو اس فارمیٹ میں فی الحال کوئی سیریز نہیں کھیلنی، لیکن ون ڈے سیریز اسکواڈ کے لیے کئی تجربہ کار کھلاڑیوں کو باہر رکھنے اور کم فارم والے کھلاڑیوں کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل