Thursday, January 08, 2026
 

کوہلی کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے مداحوں کا سمندر اُمڈ آیا

 



دنیائے کرکٹ کے آئکون ویرات کوہلی کی ودودرا ایئر پورٹ آمد پر مداحوں کا سمندر اُمڈ آیا۔ عظیم بلے باز نے جیسے ہی قدم باہر نکالا ٹرمنل ’کوہلی کوہلی‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔ تاہم، سخت سیکیورٹی اور سیلفیز کی کوششوں کے درمیان ویرات کوہلی کا ٹیم بس تک پہنچنا مشکل ہوگیا جو بھارت میں ان کی شہرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں ویرات کوہلی نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔   Fans are getting mad for just one glimpse of Virat Kohli ???????? pic.twitter.com/ynE0Bf04sl — Virat Kohli Fan Club (@Trend_VKohli) January 7, 2026 آسٹریلیا کے خلاف آخری ایک روزہ میچ میں انہوں نے نصف سینچری اسکور کی تھی جبکہ جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز میں انہوں نے یکے بعد دیگرے دو سینچریاں اور آخری ایک روزہ میچ میں ففٹی اسکور کی تھی۔ یہی شاندار فارم لے کر وہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ وجے ہزارے ٹرافی میں بھی دہلی کے لیے نصف سینچری جڑ چکے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز ودودرا میں 11 جنوری سے شروع ہوگی۔ ویرات کوہلی 2010 کے بعد ودودرا میں کوئی بین الاقوامی ایک روزہ میچ کھیل رہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل