Loading
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیانات میں زور دے کر کہا ہے کہ چین اور روس صرف امریکا سے ڈرتے اور اس کی عزت کرتے ہیں، اور نیٹو کے بغیر عالمی طاقتیں بے خوف ہو جائیں گی۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ہمیشہ نیٹو کے لیے موجود رہے گا، چاہے نیٹو ہمارے لیے موجود نہ ہو، لیکن اب انہیں شبہ ہے کہ ضرورت پڑنے پر نیٹو ہمارے ساتھ کھڑا ہوگا یا نہیں۔
https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/115854352740910460
صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر ممالک اپنی 2 فیصد جی ڈی پی کی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے تھے اور امریکا سب کا بوجھ اٹھا رہا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنی کوششوں سے میں نے بعض ممالک کو 5 فیصد تک ادائیگی کرنے پر مجبور کیا جو اس سے پہلے ناممکن سمجھا جا رہا تھا۔
ٹرمپ نے اپنی خارجہ پالیسی کی کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ میں نے اکیلے 8 جنگیں ختم کرائیں اور لاکھوں جانیں بچائیں، اور یہ حقیقی کامیابی ہے۔
ان کے بقول اگر میری موجودگی نہ ہوتی تو روس آج پورے یوکرین پر قابض ہو چکا ہوتا۔
صدر ٹرمپ نے اپنے مشن پر بھی زور دیا کہ امریکا کو دوبارہ عظیم بنانا ہی ان کا بنیادی مقصد ہے، اور پہلی مدت میں امریکی فوج کو مضبوط بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔
انہوں نے ناروے کے امن کے نوبل انعام میں نظر انداز کیے جانے پر بھی تبصرہ کیا لیکن کہا کہ اس سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل