Friday, January 09, 2026
 

امریکی اہلکار کی فائرنگ میں قتل ہونے والی خاتون کون تھیں؟ حیران کن انکشاف

 



امریکی شہر منی ایپلس میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے ایک اہلکار نے گاڑی سوار 37 سالہ خاتون کو براہ راست فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والی تین بچوں کی ماں کا نام رینی نکول میکلن گُڈ تھا۔ وہ کولوراڈو میں پیدا ہوئی تھیں اور ان کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ بھی نہیں ملا۔ رینی نکول نے حال ہی میں منی ایپلس میں رہائش اختیار کی۔ وہ ایک شاعرہ تھیں اور کتب بینی کا شوق رکھتی تھیں۔ افسوسناک حادثے کے روز رینی نے اپنے 6 سالہ بیٹے کو اسکول چھوڑا اور واپسی پر انھیں اور شریکِ حیات کو برف پوش سڑک پر امریکی اہلکاروں نے روکنے کی کوشش کی۔ رینی کے پارٹنر نے بتایا کہ آناً فاناً صورت حال بدل گئی اور جب تک میں کچھ سمجھ پاتا۔ اہلکار نے فائرنگ کردی اور اہلیہ کو برابر کی سیٹ پر خون میں لت پت پایا۔ عینی شاہدین کی جانب سے بنائی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اہلکار ایس یو وی کے قریب آتے ہیں، رینی کو دروازہ کھولنے کا حکم دیتے ہیں اور دروازے کا ہینڈل پکڑ لیتے ہیں۔ اسی دوران جیسے ہی گاڑی آگے بڑھتی ہے، سامنے کھڑا ایک اور اہلکار اپنا ہتھیار نکال کر فائرنگ کر دیتا ہے۔ بعد ازاں، ٹرمپ انتظامیہ کے بعض حکام نے رینی گُڈ کو “گھریلو دہشت گرد” قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے وفاقی اہلکاروں کو کچلنے کی کوشش کی۔ ان کے سابق شوہر نے میڈیا کو بتایا کہ رینی ایک پُرجوش عیسائی تھیں۔ نوجوانی میں شمالی آئرلینڈ میں مشنری یوتھ ٹرپس میں حصہ لیتی رہیں۔ موسیقی سے محبت تھی اور گانا پسند کرتی تھیں۔ تعلیمی اعتبار سے رینی گُڈ نے اولڈ ڈومینین یونیورسٹی سے تخلیقی تحریر (کری ایٹو رائٹنگ) کی تعلیم حاصل کی تھی، جہاں انہیں 2020 میں انڈرگریجویٹ شاعری کا انعام بھی ملا۔ یونیورسٹی کے انگریزی شعبے کے مطابق، وہ ایک ایسی مصنفہ تھیں جو فارغ وقت میں فلمیں دیکھنے اور آرٹ بنانے میں دلچسپی رکھتی تھیں۔ ان کے پہلے شوہر سے علیحدگی ہوگئی تھی جب کہ دوسرے شوہر کا انتقال 2023 میں ہوا جب کہ وہ اس وقت مبینہ طور پر خاتون ٹرانس جینڈر پارٹنر کے ساتھ رہ رہی تھیں۔ جس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ فائرنگ کی ویڈیو میں ایک اور خاتون کی آواز سن جاسکتی ہیں جو کہہ رہی ہیں کہ یہ میری بیوی ہے، سمجھ نہیں آرہا میں کیا کروں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل