Loading
شہود علوی کا شمار ڈراما انڈسٹری کے منجھے ہوئے سینیئر اداکاروں میں ہوتا ہے جنھوں نے حال ہی میں خود سے کافی چھوٹی اداکارہ کے ہیرو کا کردار بھی نبھایا ہے۔
سینئر اداکار شہود علوی جہاں اپنی اداکاری کی خداداد صلاحیتوں کے باعث شہرت رکھتے ہیں وہیں ان کے بے باک تبصرے بھی کافی مشہور ہوجاتے ہیں۔
ایک ڈرامے میں انھوں نے اداکارہ رمشا خان کے مقابل رومانوی ہیرو کا کردار ادا کیا تھا جو ان کی بیٹی کی عمر کی ہیں۔
شہود علوی نے اپنے اس ڈرامے اور اس سے حاصل ہونے والے تجربے پر ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا جس میں سیکھنے کے لیے بہت کچھ ہے۔
شہود علوی نے بتایا کہ ایک وقت ایسا آیا جب یہ احساس ہوا کہ وہ ایسے کردار ادا کر رہے ہیں جو ان کی عمر اور شخصیت سے مطابقت نہیں رکھتے۔
اداکار نے ڈراما ’گھسی پٹی محبت‘ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ رمشا خان کو ان کے مقابل مرکزی رومانوی کردار میں کاسٹ کیا گیا تھا۔
شہود علوی نے کہا کہ رمشا خان کی عمر میری بیٹی کے برابر تھی۔ جب میں نے خود کو اس کردار میں دیکھا تو شدید شرمندگی ہوئی۔
اداکاری نے مزید کہا کہ مجھے لگا ناظرین سوال کریں گے کہ میں اپنی عمر کے مطابق کردار کیوں نہیں کر رہا ہوں۔
شہود علوی نے بتایا کہ ابتدا میں یہ کردار کرنے سے صاف انکار کر دیا تھا لیکن کہانی میں تبدیلی کی گئی اور کردار کو ایک شادی شدہ، عمر رسیدہ مگر دل پھینک مرد بنا دیا گیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ اب یہ کردار میری عمر کے اعتبار سے ٹھیک تھا اس لیے ہامی بھرلی۔ دیگر سینئر اداکاروں کو بھی چاہیے کہ وہ والد، سرپرست یا مضبوط کردار ادا کر کے اپنے فن کو نئی جہت دیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل