Loading
اگر بچے کا پیٹ بھرا ہوا ہو، پیمپر بھی صاف ہو اور پھر بھی وہ رو رہا ہو تو یہ عام بات لیکن کچھ وجوہات سنگین بھی ہوسکتی ہیں جس پر فوری ڈاکٹر سے رجوع ضروری ہوجاتا ہے۔
بغیر کسی ظاہری وجہ کے رونے کے پیچھے درج ذیل ممکنہ وجوہات ہو سکتی ہیں:
1. گیس یا پیٹ درد: اس میں دودھ پیتے وقت بعض اوقات بچہ ہوا نگل لیتا ہے اور پیٹ پھولنا یا اس میں مروڑ ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ اس کا حل بچے کو ڈکار دلائیں اور ہلکا سا پیٹ سہلائیں۔
2. نیند کی کمی: بچہ تھکا ہوا ہو مگر سو نہ پا رہا ہو۔ نیند کی کمی میں زیادہ شور یا روشنی بھی وجہ بن سکتی ہے۔
3. کولک (Colic): عموماً 2 ہفتے سے 4 ماہ تک کے بچے مخصوص اوقات میں بغیر واضح وجہ کے شدید روتے ہیں۔
4. گرمی یا سردی: موسم کے لحاظ سے کپڑے نامناسب ہونا بھی رونے کی وجہ ہوسکتی ہے۔ جس میں پسینہ یا ٹھنڈ لگنے کا امکان ہوتا ہے۔
5. توجہ یا گود کی ضرورت: بچے کو صرف ماں باپ کی قربت چاہیے ہوتی ہے۔ گود میں لینے سے اکثر رونا بند ہو جاتا ہے۔
6. کپڑوں یا جسمانی تکلیف: کپڑے تنگ، لیبل چبھ رہا ہو۔
7. دانت نکلنے کی شروعات: اس دوران مسوڑھوں میں خارش یا درد کیوجہ سے بھی بچہ روتا ہے۔
9. بیماری یا درد: کان کا درد، بخار، انفیکشن وغیرہ میں بھی بچہ روتا ہے۔
اگر رونا غیر معمولی ہو تو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں اگر رونا بہت تیز اور غیر معمولی ہو، بخار، قے، اسہال، یا دودھ پینے سے انکار ہو، بچہ سست یا غیر متحرک لگے یا رونا مسلسل کئی گھنٹے بند نہ ہو۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل