Saturday, January 10, 2026
 

طالبان رجیم کیلیے 2025 عالمی تنہائی کا سال رہا

 



جنیوا کے اقوام متحدہ دفتر میں تعینات افغان نمائندہ نے افغان طالبان رجیم کے کامیابی کے خودساختہ دعوؤں رد کر دیا۔ افغان طالبان رجیم کے بیشتر ممالک سے کشیدہ تعلقات اور بتدریج دہشتگردی میں اضافہ کامیابی نہیں بلکہ بدترین پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ افغان طالبان رجیم کی ناکامیوں کے حوالے سے افغانستان کے مقامی جریدہ نے بھی حقیقت کی وضاحت کر دی۔ دی کابل ٹریبیون کے مطابق افغان نمائندہ نصیر احمد اندیشہ نے دی ڈپلومیٹ میں لکھا کہ طالبان رجیم کا سال 2025 کو کامیابی کا سال قرار دینا حقائق کے منافی اور گمرہ کن ہے۔ نصیراحمد اندیشہ نے 2025 کوطالبان رجیم کیلئے عالمی تنہائی اورسفارتی وسٹریٹجک ناکامیوں کا سال قرار دے دیا۔ نصیر احمد اندیشہ نے کہا کہ افغان طالبان رجیم نے ناصرف اپنے اتحادی بلکہ اپنی ساکھ اور بین الاقوامی جوازبھی کھو دیا۔ ہمسایہ ممالک پاکستان، ازبکستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ایران سے کشیدگی میں بھی اضافہ ہوا۔ نصیر احمد اندیشہ نے کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے انسانیت کیخلاف جرائم پر سینئر طالبان کمانڈرز کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے، افغان طالبان رجیم کی نااہلی سے افغان قومی ریاست کو خطرہ لاحق جبکہ خواتین اور عوام بنیادی انسان حقوق سے محروم رہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل