Saturday, January 10, 2026
 

ایکس نے ایموجی میں موجودہ ایرانی جھنڈے کو پرانے والے جھنڈے سے تبدیل کردیا

 



ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے ایموجی میں موجودہ ایران کے سرکاری پرچم کو پرانے والے جھنڈے جس میں شیر کی تصویر بنی ہوئی تھی سے بدل دیا ہے۔ تبدیل شدہ ایموجی پر اسلامی جمہوریہ ایران کا موجودہ سرکاری نشان جس پر اللہ لکھا ہوا تھا، کو ہٹا کر پہلے استعمال ہونے والے نشان جو کہ تلوار والا شیر اور سور تھا، شامل کیا گیا ہے۔ یہ ڈیزائن 1979ء سے پہلے ایران کے جھنڈے کا حصہ تھا اور اب بھی بعض مخالفین اور ایرانی تارکین وطن کے درمیان ایک علامتی نشان کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ تبدیلی ایکس کے ویب ورژن پر خاص طور پر نظر آرہی ہے اور موبائل یا دیگر پلیٹ فارمز میں ابھی مکمل لاگو نہیں ہوسکی۔ یہ تبدیلی کوئی سادہ تکنیکی اپ ڈیٹ نہیں ہے۔ یہ ایران میں جاری احتجاجات اور سیاسی بیانات کے تناظر میں کی گئی ہے جہاں کچھ گروہ یا افراد پرانے جھنڈے کو موجودہ حکومت کے خلاف علامتی نمائندگی کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل