Saturday, January 10, 2026
 

کراچی میں ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق

 



کورنگی بلال کالونی چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے بلال چورنگی سونا کانٹا کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخس جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔  متوفی کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت 35 سالہ اعجاز کے نام سے کی گئی جبکہ 35 سالہ راشد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا ناصر محمود نے بتایا کہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا ہے اور اس حوالے سے پولیس موقع پر موجود عینی شاہدین سے معلومات حاصل کرتے ہوئے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس پر متوفی اور زخمی دونوں سوار تھے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل