Saturday, January 10, 2026
 

آئرلینڈ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلیے اسکواڈ کا اعلان

 



آئرلینڈ نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئرش ٹیم کی قیادت ایک بار پھر تجربہ کار اوپنر اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پال اسٹرلنگ کریں گے جبکہ وکٹ کیپر بلے باز لوکران ٹکر نائب کپتان ہوں گے۔ اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل 15 میں سے 12 کھلاڑی گزشتہ ایڈیشن کا بھی حصہ تھے، جبکہ نئے چہروں میں ٹم ٹیکٹر، بین کیلٹس اور میتھیو ہمفریز شامل ہیں۔ Ireland bank on familiar faces and experience for their push at the #T20WorldCup ???? More on their squad ➡️ https://t.co/0X0qQ51kro pic.twitter.com/CsQmMrP1a4 — T20 World Cup (@T20WorldCup) January 9, 2026 یہ آئرلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نویں شرکت ہوگی۔ آئرش ٹیم کی بہترین کارکردگی 2009 اور 2022 میں سامنے آئی تھی جب اس نے دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا اور سابق چیمپئن ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کو شکست دی۔ آئرلینڈ کے سلیکٹر اینڈریو وائٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم اس بار مزید بہتر اور مضبوط انداز میں میدان میں اترے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ 2022 کا ورلڈ کپ یادگار رہا، تاہم 2024 میں ٹیم اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ نہ کر سکی جس کی تلافی اب کی جائے گی۔ ورلڈ کپ سے قبل آئرلینڈ کی ٹیم اٹلی اور متحدہ عرب امارات کے خلاف وارم اپ میچز کھیلے گی۔ آئرلینڈ کو گروپ بی میں سری لنکا، آسٹریلیا، عمان اور زمبابوے کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ آئرش ٹیم اپنی مہم کا آغاز 8 فروری کو کولمبو میں میزبان سری لنکا کے خلاف کرے گی۔         View this post on Instagram                        

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل