Loading
تھانہ روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ہفتے قبل اپنی اہلیہ کو قتل کر کے اہلیہ کے سابق شوہر پر الزام لگانے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق قتل میں استعمال ہونے والا پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا۔
گرفتار شخص نے فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ کو قتل جبکہ خود کو معمولی زخمی کر دیا تھا، ملزم نے ڈھونگ رچایا کہ مقتولہ کے سابق شوہر نے ان پر فائرنگ کی ہے۔
پولیس نے تفتیش کی تو ملزم نے اپنی اہلیہ کو قتل اور خود کو زخمی کرنے کا انکشاف کیا، گرفتار شخص کے انکشاف و نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کیا گیا۔
ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ گرفتار شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل