Friday, January 09, 2026
 

معصوم پرندے کو بچانے کیلیے اپنی جان خطرے میں ڈال دی؛ نوجوان ہیرو کی ویڈیو وائرل

 



رحم دل شخص نے بلندی اور خطرے کی پروا نہ کرتے ہوئے کرین سے لٹک کر ایک پرندے کو نئی زندگی دے دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست پنجاب میں پیش آیا، جہاں ایک پرندہ اسٹریٹ لائٹ کے قریب بجلی کی تاروں میں بری طرح الجھ گیا تھا۔ معصوم پرندہ خوف زدہ ہو کر بار بار چھٹکارا پانے کی کوشش کر رہا تھا مگر ہر لمحہ اس کی جان کو مزید خطرہ لاحق ہو رہا تھا۔ اسی دوران ایک شخص نے ہمت کی اور کرین کے ذریعے زمین سے کافی اوپر کرین سے لٹکے ہوئے، تیز ہوا اور بجلی کی تاروں کے درمیان مدد کے لیے جاپہنچا۔ اس بہادر شخص نے مکمل سکون اور احتیاط کے ساتھ اپنا کام کیا۔ ہاتھ میں نوکیلا آلہ تھامے اس نے نہایت نرمی سے تار کاٹنا شروع کیا۔ اپنی جان کی پروا کیے بغیر اس نے اس بات کو یقینی بنایا کہ تار کاٹتے ہوئے پرندے کو چوٹ نہ پہنچے اور نہ ہی اس کا اپنا توازن بگڑے۔ چند لمحوں کی سنسنی خیز کوشش کے بعد وہ لمحہ آیا جب پرندہ آزاد ہوا، پر پھیلائے اور فضا میں اڑ گیا۔ جس کے بعد وہاں موجود لوگوں اور کرین پر موجود عملے نے سکون کا سانس لیا اور اس شخص کو بحفاظت واپس نیچے اتار لیا۔   Viral Video Shows Crane Operator Risking His Life to Save Bird Trapped in High Wires (Source: Dharma0292/ X) pic.twitter.com/DXPORSyRww — TIMES NOW (@TimesNow) January 5, 2026 اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین نے اس شخص کو ”خاموش ہیرو“، ”انسانیت کی مثال“ اور ”رحم دل بہادر“ قرار دیا۔ بہت سے افراد نے کہا کہ آج کے دور میں ایسی ویڈیوز امید دلاتی ہیں کہ انسانیت اب بھی زندہ ہے۔ یہ واقعہ ثابت کرتا ہے کہ کبھی کبھی ایک چھوٹی سی ہمدردی بھی کسی جان کے لیے پوری دنیا بن جاتی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل