Loading
پھیپھڑوں کی جگہ جگر کی بائیوپسی اور خاتون کی ہلاکت کے معاملے پر پمز اسپتال کی انتظامیہ نے دو رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔
فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا نوٹیفکیشن ڈپٹی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے جاری کر دیا۔
ایچ او ڈی اون کالوجی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر قاسم محمود بٹر کمیٹی کے چیئرمین مقرر کیے گئے جبکہ ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر شرجیل ظہیر کمیٹی کے ممبر نامزد کیے گئے۔
کمیٹی پمز اسپتال کی پلمونولوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹرز اور اسٹاف کی مبینہ غفلت کی تحقیقات کرے گی۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی مکمل تحقیقاتی رپورٹ اور تجاویز ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پمز اسپتال کو پیش کرے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی 24 گھنٹے میں مکمل تحقیقات کرنے کی پابند ہوگی۔
پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت پر آئی ایچ آر اے نے پہلے ہی تحقیقات کا آغاز کر رکھا ہے۔ متوفی مریضہ عابدہ پروین کے بیٹے نے اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کو درخواست دائر کی تھی۔
آئی ایچ آر اے نے پمز اسپتال کے ڈاکٹر محمد اسرار سے 7 روز میں جواب طلب کر رکھا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل