Loading
بھارت میں شوٹنگ کے نیشنل کوچ کو 17 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کے الزام کا سامنا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل شوٹنگ کوچ انکش بھردواج کو کم عمر شوٹر کی جانب سے سنگین الزامات کے بعد معطل کر دیا گیا ہے۔
نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف انڈیا (این آر اے آئی) نے فوری طور پر ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں تمام کوچنگ سرگرمیوں سے ہٹا دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ مبینہ واقعہ دسمبر 2025 میں فرید آباد میں ہونے والے ایک قومی شوٹنگ مقابلے کے دوران پیش آیا۔
متاثرہ کھلاڑی کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ کوچ نے کارکردگی کے جائزے کے بہانے لڑکی کو ہوٹل کے کمرے میں بلایا، جہاں مبینہ طور پر اس کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا گیا اور اسے خاموش رہنے کے لیے دھمکایا گیا۔
یہ کھلاڑی اگست 2024 سے انکش بھردواج کی زیرِ نگرانی تربیت حاصل کر رہی تھی۔
یکم جنوری 2026 کو متاثرہ لڑکی نے اپنی والدہ کو اپنی ذہنی کیفیت سے آگاہ کیا، جس کے بعد معاملہ سامنے آیا۔
فرید آباد پولیس نے بچوں کے تحفظ کے قانون پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، جس کے بعد این آر اے آئی نے فوری تادیبی اقدام اٹھایا۔
این آر اے آئی کے سیکریٹری راجیو بھاٹیہ کے مطابق انکش بھردواج کو اخلاقی بنیادوں پر معطل کیا گیا ہے اور انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات مکمل ہونے تک وہ کسی بھی کوچنگ سرگرمی سے وابستہ نہیں رہیں گے۔
پولیس ہوٹل انتظامیہ کے ساتھ مل کر سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل