Loading
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کی تقریب کا آغاز ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت کیلیے نیلامی کا عمل جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہورہا ہے۔
تقریب کے آغاز میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے رائزنگ اسٹار ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کو 9 کروڑ روپے کی انعامی رقم دی۔
ہانگ کانگ سکسز جیتنے والی ٹیم کو ایک کروڑ 85 لاکھ روپے انعام میں دیے گئے۔
خیال رہے کہ ملتان سلطانز کے سابقہ مالک علی ترین کی نیلامی سے دست برداری کے بعد اب 9 پارٹیوں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
دو کامیاب پارٹیاں راولپنڈی، حیدرآباد، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ میں سے ٹیموں کے نام منتخب کر سکیں گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل