Loading
سہراب گوٹھ کے علاقے لاسی گوٹھ میں پسند کی شادی کرنے پرنامعلوم مسلح ملزمان نے گھرمیں گھس پرنوبیاہتا جوڑے کوفائرنگ کرکے قتل کردیا،نوبیاہتا جوڑے کا تعلق لاڑخانہ سے تھا اورپانچ ماہ قبل پسند سے کورٹ میرج کی تھی پولیس نے جائے واردات سے شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔
رپورٹ کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کے علاقے لاسی گوٹھ میں نامعلوم مسلح ملزمان نے گھر میں گھس پرفائرنگ کرکے خاتون کوقتل اورایک مرد کوشدید زخمی کردیا اورموقع پرسے فرارہوگئے۔
فائرنگ سے جاں بحق خاتون اورشدید زخمی مرد کو فوری طورپر عباسی شہیداسپتال منتقل کیا گیا جہاں شدید زخمی مرد بھی دوران علاج دم توڑگیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اورپولیس نے فوری طورپرجائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کوموقع پرطلب کرلیا،جاں بحق خاتون کی شناخت 28 سالہ لطیفہ خاتون اورمرد کی شناخت 30 سالہ نصراللہ ولد محمد بچل کے نام سے کی گئی۔
مقتولہ خاتون کا تعلق مگسی اورمرد کا تعلق لنگاہ قوم سےتھا، ایس ڈی پی او سہراب گوٹھ ڈی ایس پی اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ جاں بحق خاتون اورمرد کا آبائی تعلق لاڑکانہ سے تھا اور مقتولین نے پانچ ماہ قبل پسند سے کورٹ میرج کی تھی۔
ابتداتی تفتیش کے مطابق نوبیاہتا جوڑے کوپسند کی شادی کرنے پرغیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔
انھوں نے بتایا کہ نوبیاہتا جوڑے کو قتل کرنے والے واقعے میں 4 سے 5 ملزمان ملوث ہیں جبکہ پولیس کو جائے وقوع سے گولیوں کے چلیدہ خول اورزندہ راؤنڈ کے علاوہ تین چھریاں بھی ملی ہیں جن میں سے ایک چھری پر خون بھی لگا ہوا ہے۔
خاتون کی لاش خون میں لت پت تھی یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ مقتولین کوفائرنگ کے ساتھ ساتھ چھری کے وارکیے گئے۔
انھوں نے بتایاکہ مقتولہ خاتون کا کوئی رشتہ دارسامنے نہیں آیا جبکہ مقتول مرد کا بھائی آیا تھا جواسپتال روانہ ہو گیا ہے انھون نے بتایا کہ پولیس واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل