Friday, January 09, 2026
 

جامعہ کراچی، سینڈیکیٹ اساتذہ کی چار نشستوں پر انتخابات کے نتائج جاری

 



جامعہ کراچی کی سینڈیکیٹ میں اساتذہ کی چار نشستوں پر منعقدہ انتخابات کے آفیشل نتائج جاری کردیے گئے ہیں۔ حتمی اور سرکاری نتائج کے مطابق پروفیسر، اسسٹنٹ پروفیسر اور لیکچرر کی ان تین نشستوں پر کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم(کے یونیورسٹی ٹی ایف) نے برتری حاصل کرلی ہے جبکہ ایسوسی ایٹ پروفیسر کی ایک نشست پرٹیگ( ٹیچر الائنس فار گڈ گورننس) کامیاب ہوگیا ہے۔ الیکشن میں پروفیسر انیلا امبر ملک آزاد حیثیت میں پروفیسر کی نشست پر امیدوار کے طور پر سامنے آئی تھیں اور بظاہر ان کا مقابلہ ان ہی کے سابق گروپ کے امیدوار اور موجودہ ڈین فارمیسی حارث شعیب سے تھا  اور"کے یو ٹی ایف" کے حارث شعیب اس نشست پر 60 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے تاہم پروفیسر انیلا امبر ملک نے آزاد حیثیت میں بھی31 ووٹ لے لیے ڈاکٹر محمد علی نے اس نشست پر 13 ووٹ لیے۔ اسسٹنٹ پروفیسر کی نشست پر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے موجودہ صدر غفران عالم 135 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ انجمن اساتذہ کے سابقہ صدر محسن علی جو انجمن کا حالیہ الیکشن ہار گئے تھے اب ایسوسی ایٹ پروفیسر کی نشست پر 67 ووٹ لر کر جیت گئے ہیں اور یہی واحد نشست ہے جو ٹیگ جیت سکی ہے ان کے مقابلے میں محمد ایاز نے 22 ووٹ لیے لیکچرر کی نشست پر شمائلہ صمد خان 32 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں اس نشست پر کاشف ریاض 16 اور نصیر اختر 12 ووٹ لے سکے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل