Monday, January 26, 2026
 

پیٹ پر جمی چربی بھی صحت کیلئے مفید ہو سکتی ہے: تحقیق

 



ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پیٹ میں جمی چربی انفیکشنز اور سوزش سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ پیٹ اور اندرونی اعضا کے گرد موجود چربی (جس کو وسرل فیٹ کہا جاتا ہے) کو عموماً نقصان دہ سمجھا جاتا ہے۔ اس چربی کا تعلق ٹائپ 2 ذیا بیطس، قلبی مرض، کینسر کی کچھ اقسام، فالج اور ہائی بلڈ پریشر سے جوڑا جاتا ہے۔ تاہم، سوئیڈن کے کیرولنسکا انسٹیٹیوٹ کے محققین نے بتایا ہے کہ چربی کی کچھ اقسام مفید بھی ہو سکتی ہیں۔ تحقیق کے مرکزی مصنف جیاوے ژونگ کا کہنا تھا کہ چربی کا ٹشو صرف توانائی ذخیرہ نہیں کرتا بلکہ یہ ایک فعال عضو کے طور پر بھی کام کرتا ہے، جو ایسے سگنلز بھیجتا ہے جو پورے جسم کو متاثر کرتے ہیں۔ایک عام غلط فہمی یہ ہے کہ پیٹ کی چربی یکساں ہوتی ہے، حالانکہ حقیقت میں یہ کئی مختلف اور جداگانہ حصوں پر مشتمل ہوتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل