Loading
انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت 28 جنوری تک ملتوی کر دی گئی آج کی حاضری معافی درخواست منظور کر لی گئی، علیمہ خان پیش نا ہوئیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی وکیل صفائی فیصل ملک نے علیمہ خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کی علیمہ خان کی لاہور میں دیگر مصروفیات ہیں آج عدالت حاضر ہونے سے قاصر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل منگل کو میری دیگر عدالتی مصروفیات ہیں، مقدمہ کی تاریخ اس سے آگے کی دی جائے جس پر عدالت نے علیمہ خان کی آج کی تاریخ پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
وکیل صفائی فیصل ملک نے علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹ کو ڈی فریز کرنے اور ان کے بلاک کئے گئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی بھی بحالی کی درخواست کی جسے عدالت نے سماعت کے لئے منظور کرتے سرکار کو نوٹس جاری کر دئیے، پراسیکیوٹر آئندہ تاریخ ان درخواستوں پر اپنے دلائل دیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل