Monday, January 26, 2026
 

سورج زمین کو کیسے نگلے گا! ناسا نے نئی تصاویر جاری کردیں

 



امریکی خلائی ادارے ناسا نے ہمارے نظامِ شمسی کے متوقع انجام کی جانب اشارہ کرتی تصاویر متعارف کرا دیں۔ ناسا کی جانب سے جاری کی گئی نئی تصاویر اس جانب اشارہ کرتی ہیں کہ جب پانچ ارب برس بعد سورج دھماکے سے پھٹ جائے گا اور اس کی جگہ گرد اور گیسز کا ایک خول ہوگا اور اس دھماکے کی زد میں زمین بھی آئے گی، وہ منظر کیسا ہوگا۔ زمین سے 650 نوری سال کے فاصلے پر موجود ہیلکس نیبولا گرد اور گیس کا ایک خول ہے جو ایک سورج کے جیسے ستارے کی باقیات ہیں۔ اس ستارے کا ایندھن ہزاروں برس قبل ختم ہوگیا تھا۔ ماہرینِ فلکیات نے اس مرتے ستارے سے خارج ہونے والے تین نوری برس چوڑے گیس کے دائرے کے اندر موجود حیرت انگیز ڈھانچے پیش کیے ہیں۔ خلائی ادارے کے مطابق یہ تصاویر ہمارے سورج اور نظامِ شمسی کے ممکنہ انجام کا قریبی نظارہ دِکھاتی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل