Loading
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سارا انعام قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم شاہنواز امیر کی والدہ کی بریت کے خلاف اپیل میں نوٹس جاری کردیے۔
جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی، راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ ثمینہ شاہ کی بریت کی درخواست پر پہلے فیصلہ کیا جائے، جس جگہ قتل ہوا اس جگہ ثمینہ شاہ موجود تھیں، انہوں نے ہی پولیس کو بلایا تھا۔
عدالت نے ثمینہ شاہ کی بریت کی درخواست پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی، ستمبر 2022 سارا انعام کو اُن کے شوہر شاہنواز امیر نے قتل کردیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل