Tuesday, January 27, 2026
 

مدرسہ مظہرالعلوم حمادیہ اتحاد ٹاؤن میں سالانہ تقریب، 162 طلبہ و طالبات کی دستاربندی و ردا پوشی

 



کراچی: مدرسہ مظہرالعلوم حمادیہ اتحاد ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن کراچی میں تکمیلِ قرآنِ کریم اور تقسیمِ انعامات کی سالانہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں 162 طلبہ و طالبات کی دستاربندی اور ردا پوشی کی گئی۔ تقریب میں علما کرام، معززینِ علاقہ، والدین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت مدرسہ کے مدیرِ اعلیٰ قاری مظہرالدین نے کی، جبکہ ناظمِ تعلیمات مولانا فخرالدین رازی نے ادارے کی تعلیمی و دینی خدمات پر روشنی ڈالی اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں مفتی سعید احمد، مولانا محمد عاصم رحمانی، مولانا نورالحق، مولانا عبدالقادر کھوسو، مفتی امتیاز احمد عباسی، مولانا وسیم خلیلی، مولانا عمر صادق، مولانا شیخ نوید، پرویز احمد دودا، چیئرمین یوسی عارف تنولی سمیت متعدد علما، سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہوئیں۔ تقریب کے دوران طلبہ و طالبات نے تلاوتِ قرآنِ کریم، حمد و نعت، اصلاحی پروگرام اور مختلف خاکے پیش کیے، جنہیں حاضرین نے خوب سراہا۔ معروف نعت خواہوں نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں عقیدت کے نذرانے پیش کیے۔   نمایاں کارکردگی دکھانے والے اساتذہ اور امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں اسناد، شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے گئے۔ مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ مدرسہ مظہرالعلوم حمادیہ جیسے دینی ادارے معاشرے کی اصلاح اور نئی نسل کی درست رہنمائی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایک ہی سال میں 162 طلبہ و طالبات کی تکمیلِ قرآن ایک قابلِ فخر کامیابی ہے۔ تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل