Tuesday, January 27, 2026
 

بلدیاتی انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس اور التواء کے خلاف درخواست پر سماعت

 



وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس اور التواء کے خلاف درخواستوں پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اعظم خان کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔ جسٹس اعظم خان کی عدم دستیابی کے باعث انکی عدالت کی کازلسٹ منسوخ کی گئی۔ جماعت اسلامی اور مرکزی مسلم لیگ نے بلدیاتی الیکشن سے متعلق درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن اور فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔   عدالت نے مرکزی مسلم لیگ کے کیس کو بھی جماعت اسلامی کے کیس کے ساتھ یکجا کردیا تھا۔  کیس کی آئیندہ سماعت  کی تاریخ رجسٹرار آفس مقرر کرے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل